مقبوضہ کشمیر، شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

سرینگر۔ 4 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں توصیف احمد ٹھوکر ، زبیر احمد بٹ اور اور شکور احمد پرے کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شر کت کی۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو جمعرات کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں گلشن پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے …

سرینگر۔ 4 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں توصیف احمد ٹھوکر ، زبیر احمد بٹ اور اور شکور احمد پرے کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شر کت کی۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو جمعرات کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں گلشن پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہید توصیف احمد اور شہید زبیر احمد کو اپنے آبائی علاقے چرسو اونتی پورہ میں جبکہ شہید شکور احمد کو لاری بل ترال میں آزادی کے حق میں اور بھارت کےخلاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔ بڑی تعداد میںلوگوںکی موجودگی کے باعث توصیف احمد اور زبیر احمد کی نماز جنازہ چار مرتبہ جبکہ شکور احمد شہید کی تین مرتبہ ادا کی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق شہید شکور احمد کی نماز جنازہ کے موقع پر مجاہدین نے ہوائی فائرنگ کر کے انہیں سلامی پیش کی۔ دریں اثنا نوجوانوں کی شہادت پر آج ترال اور اونتی پورہ کے علاقوں میںمکمل ہڑتال ہے جبکہ قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس آج دوسرے روز بھی معطل کر رکھی ہے۔

مزید خبریں