مقبوضہ کشمیر، مشترکہ حریت قیادت اور دیگر کا شہید نوجوانوںکو خراج عقیدت

سرینگر ۔ 25 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میںشہید ہونےو الے نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق بھارتی فوجیوں نے عابد احمد ، شہید اشفاق احمد، عمر جاوید اور یاسر احمد کو منگل کے روز محاصرے اور …

سرینگر ۔ 25 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میںشہید ہونےو الے نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق بھارتی فوجیوں نے عابد احمد ، شہید اشفاق احمد، عمر جاوید اور یاسر احمد کو منگل کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری نوجوان ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں اور انکی بیش بہا قربانیوں کی ہر قیمت پر خفاظت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی چیرہ دستیوں کی وجہ سے کشمیری نوجوان عسکری جد وجہد کی طرف مائل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ نوجوانوں کے قتل اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں سے کشمیریوںکے جذبہ آزادی کو دبا لے گا۔

مزید خبریں