مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میںشہیدنوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

سرینگر۔ 30 دسمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روزضلع پلوامہ میںبھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے چار نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کے علاقے راجپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ ضلع میں ان کے آبائی علاقوںرحمو،ٹکنو ، اورپرچھو میں ادا …

سرینگر۔ 30 دسمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روزضلع پلوامہ میںبھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے چار نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کے علاقے راجپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ ضلع میں ان کے آبائی علاقوںرحمو،ٹکنو ، اورپرچھو میں ادا کی گئی۔ ضلع کے دور دراز اور ملحقہ علاقوں سے بزرگ ،خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افرادنے جنازوں میں شرکت کے لیے شہید نوجوانوں کے آبائی علاقوں کا رخ کیا۔