مقبوضہ کشمیر:سال2017 بھی 2016کی طرح گھمبیر رہا،رپورٹ

مقبوضہ کشمیر:سال2017 بھی 2016کی طرح گھمبیر رہا،رپورٹ پلوامہ حملے میںبھارتی سینٹرل ریزرو پولیس کے چا ر اہلکار ہلاک سرےنگر31دسمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم کی طرف سے انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں جاری سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ امسال بھی مقبوضہ علاقے میں حقوق انسانی کی مجموعی صورتحال گھمبیر رہی اور بے گناہ لوگو ں کے قتل میں …

مقبوضہ کشمیر:سال2017 بھی 2016کی طرح گھمبیر رہا،رپورٹ
پلوامہ حملے میںبھارتی سینٹرل ریزرو پولیس کے چا ر اہلکار ہلاک

سرےنگر31دسمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم کی طرف سے انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں جاری سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ امسال بھی مقبوضہ علاقے میں حقوق انسانی کی مجموعی صورتحال گھمبیر رہی اور بے گناہ لوگو ں کے قتل میں اضافے کا رحجان دیکھا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے انسانی حقوق سے متعلق شعبے کی طرف سے سرینگر میںجاری رپورٹ میں کہا گیا کہ اس برس بھی بھارتی فورسز کی طرف سے سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کا خون بہایا گیا ۔ رپوٹ میں کہا گیا کہ بے گناہ شہریوں کا قتل ، تشدد، کنٹرول لائن پر گولہ باری، پابندیاں اور کرفیو کا سلسلہ پورا سال جاری رہا، انٹرنیٹ سروس معطلی رہی جبکہ پرامن احتجاج پر پابندی اور مظاہروں پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال بھی جاری رہا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ دسمبر کے مقتولین میں دو شیر خوار بچوں کی مائیں اور ایک ٹیکسی ڈرائیور بھی شامل ہے۔ فورم کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مزاحمتی رہنماﺅں کو نظر بند کیا گیا جبکہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ” این آئی اے‘نے جھوٹے مقدمات کے تحت حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں گرفتار کر کے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند کر دیا۔ رپورٹ میںمزید کہا گیا کہ2017کے دوان سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں 18مرتبہ جمعہ کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔

Leave a Reply