مقبوضہ کشمیرمیں خوف و ہراس کا ماحول اورغیر یقینی صورتحال مسلسل 114 ویں روز بھی جاری

سرےنگر۔ 26 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں منگل کو مسلسل114ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول اورغیر یقینی صورتحال جاری رہی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تجارتی مراکزبند اور سکول اور دفاتر ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ موبائل فون سروسز …

سرےنگر۔ 26 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں منگل کو مسلسل114ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول اورغیر یقینی صورتحال جاری رہی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تجارتی مراکزبند اور سکول اور دفاتر ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ موبائل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں۔ بی جے پی کے سابق رہنماءیشونت سنہا نے مقبوضہ کشمیر کے چار روزہ دورہ کے اختتام پر سرینگر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ وادی کشمیر میں حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں اور مقبوضہ علاقے میں خوف کا ماحول پایا جاتا ہے ۔ انہوںنے خبردار کیاکہ اگر بھارت نے کشمیر سے متعلق اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت فوج کو رواں سال اب تک 23سائبر حملوںکا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ رواں سال ہونیوالے سائبر حملوںکی تعداد گزشتہ سال کے مقابلوںمیں کہیں زیادہ ہے۔