مقبوضہ کشمیر ، بھارتی محاصرے کا132واں روز، صورتحال بدستور ابتر، بارشوں، برف باری نے کشمیریوں کی مشکلات بڑھا دیں

سرینگر ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 132ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموںخطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میںصورتحال بدستور ابتر ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دفعہ 144کے تحت نافذ پابندیوں اور انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل فون سروسز کی معطلی کے باعث لوگوں خاص طور پر پیشہ ور افراد،طلبائ، صحافیوں، ڈاکٹروںاور تاجروں کشمیریوںکو سخت مشکلات …

سرینگر ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 132ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموںخطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میںصورتحال بدستور ابتر ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دفعہ 144کے تحت نافذ پابندیوں اور انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل فون سروسز کی معطلی کے باعث لوگوں خاص طور پر پیشہ ور افراد،طلبائ، صحافیوں، ڈاکٹروںاور تاجروں کشمیریوںکو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ محاصرے اور پابندیوں کیوجہ سے لوگوں کو غذا، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی سخت قلت درپیش ہے۔دریں اثنا تازہ برف باری اور بارشوں کے بعد بڑھنے والی سردی نے محاصرے کے باعث پہلے سے مشکلات کا شکار کشمیریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے سے جاری محاصرے کے باعث کشمیری سردی کے سخت موسم کیلئے اشیائے ضروریہ بھی ذخیرہ نہیں کر سکے ہیں ۔ مقبوضہ وادی کو بیرونی دنیا سے ملانے والی سرینگر جموں شاہراہ شدید برف باری کے باعث موسم سرما میں اکثر بند رہتی ہے۔