مقبوضہ کشمیر ، نوجوان کی شہادت پر پلوامہ اور ترال میں دوسرے روز بھی ہڑتال،

سرینگر ۔ 11 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ قصبے اور ترال میں آج بروز اتوار دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے ۔ بھارتی فوجیوں نے دو نوجوانوں لیاقت وانی اور واجد الاسلام کو اتوار کے ضلع پلوامہ کے علاقے ٹکن جبکہ ایک اور نوجوان انور کو اسی ضلع کے علاقے ترال میں ہفتے کے روز محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا تھا۔