مقبوضہ کشمیر ، ڈھونگ انتخابات کے خلاف (پیر) کو مکمل ہڑتال کی جائے گی

سرینگر ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے آج(پیر) کو مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے جبکہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے …

سرینگر ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے آج(پیر) کو مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے جبکہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے ہڑتال کی کال کی حمایت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات رواں ماہ کی 8، 10، 13اور16تاریخ کو ہونگے۔ قابض انتظامیہ نے حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک ، غلام احمد گلزار ، حکیم عبدالرشید، مختار احمد وازہ، محمد یاسین عطائی اورسید امتیاز حیدر اور متعدد حریت کارکنوں کو ڈھونگ انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلانے سے روکنے کیلئے گھروں اور تھانوں میں نظر بند کر دیا ہے۔

مزید خبریں