مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جا رہے ہیں اور وادی میں مواصلات کا مکمل بلیک آﺅٹ کیا گیا ہے، مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 12 دن، مقبوضہ وادی میں پہلے سے بڑی تعداد میں فوج کی موجودگی کے علاوہ مزید فوجیوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جا …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 12 دن، مقبوضہ وادی میں پہلے سے بڑی تعداد میں فوج کی موجودگی کے علاوہ مزید فوجیوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جا رہے ہیں اور وادی میں مواصلات کا مکمل بلیک آﺅٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا دنیا خاموشی سے سربیا کی طرز کا ایک اور قتل عام بھارتی مقبوضہ کشمیر میں دیکھے گی؟ انہوں نے کہاکہ میں عالمی برادری کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ایسا ہوا تو اس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس سے مسلم ممالک میں شدت پسندی بڑھے گی اور تشدد جنم لے گا۔

مزید خبریں