مقبوضہ کشمیر میں تین چار روز میں15 افراد کو شہید کیا گیا، میتیں دی جا رہی ہیں نہ شناخت ظاہر کی جا رہی ہے، عالمی برادری نوٹس لے، مشعال ملک

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے تین سے چار روز میں15 سے زائد شہادتیں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید افراد کی میتیں بھی اہل خانہ کو دی جارہی ہیں نہ ان کی شناخت ظاہر کی جارہی ہے،گائوں کے گائوں جلائے جارہے ہیں اور گھروں کو دھماکوں سے اڑایا جارہا ہے۔جمعرات کو …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے تین سے چار روز میں15 سے زائد شہادتیں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید افراد کی میتیں بھی اہل خانہ کو دی جارہی ہیں نہ ان کی شناخت ظاہر کی جارہی ہے،گائوں کے گائوں جلائے جارہے ہیں اور گھروں کو دھماکوں سے اڑایا جارہا ہے۔جمعرات کو یہاں جاری وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کورونا کی آڑ میں بدمعاشی، غنڈہ گردی اور دہشتگردی شروع کررکھی ہے،ایک نہتی قوم پر مظالم کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، اس وقت کورونا وائرس کی وبا کے پردے کے اندر مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ ہو جب کورونا ختم ہو تو مقبوضہ کشمیر قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہو،عالمی برادری سے اپیل ہے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے، مظالم کے خاتمے کیلئے بھارتی افواج کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکلوایا جائے۔