مقبوضہ کشمیر میں حالیہ انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 43ہوگئی

سرینگر ۔ 16 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید تین نوجوانون کی شہادت کے بعد حالیہ انتفادہ کے دوران شہید ہونے والے نہتے کشمیریوں کی تعداد 43ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میںرواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو حزب المجاہدین کے صف اول کے کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعدانتفادہ شروع ہوا تھا۔ بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ …

سرینگر ۔ 16 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید تین نوجوانون کی شہادت کے بعد حالیہ انتفادہ کے دوران شہید ہونے والے نہتے کشمیریوں کی تعداد 43ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میںرواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو حزب المجاہدین کے صف اول کے کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعدانتفادہ شروع ہوا تھا۔ بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں ٹانگی بل کھرمیال کے مقام پر مشتاق احمد گنانی جبکہ کولگام کے علاقے یاری پورہ میں سائر احمد کمہارنامی نوجوانوںکو مظاہرین پر فائرنگ کرکے شہید کیا ۔

Leave a Reply