سرینگر ۔ 2 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز سوپور کے علاقے چانکی پورہ میں ہزاروں لوگوں نے کرفیوجیسی سخت پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شہید نوجوان نصیر احمد تیلی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نصیر احمد تیلی کو گزشتہ رات ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ساگی پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی …
مقبوضہ کشمیر میں شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں پابندیوں کے باوجود ہزاروں افراد کی شرکت دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور نہیں کرسکتی‘سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 2 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز سوپور کے علاقے چانکی پورہ میں ہزاروں لوگوں نے کرفیوجیسی سخت پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شہید نوجوان نصیر احمد تیلی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نصیر احمد تیلی کو گزشتہ رات ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ساگی پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ قابض انتظامیہ نے نوجوان کی شہادت پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے سوپور اور اسکے ملحقہ علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردیںاور تعلیمی ادارے بند کردیے۔ لوگ پابندیاں توڑتے ہوئے شدید بارش کے باوجود چانکی پورہ میں جمع ہوئے اور نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جنازے کے شرکا ءنے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔قبل ازیں بھارتی فوجیوں نے جنازے کے شرکا ءپر اس وقت پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے جب وہ شہید نوجوان کا جسد خاکی جنازہ گاہ لے جا رہے تھے۔








