سرینگر۔10 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 128ویں روز بھی وادی کشمیر اورجموں خطے کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجی محاصرہ اور انٹرنیٹ پر پابندی بدستور برقرار ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں میں سکولوں اورکالجوں کے طلبائ، فنکاروں، اداکاروں ، گلوکاروں، یوٹیوبرز، بلاگرز، تاجروں اورسوشل میڈیاسے وابستہ کارکنوں سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے علاقے میں انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کی وجہ سے ان کو دپیش …
مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ 128ویں روز میں داخل، انٹرنیٹ پر پابندی بدستور برقرار

مزید خبریں
سرینگر۔10 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 128ویں روز بھی وادی کشمیر اورجموں خطے کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجی محاصرہ اور انٹرنیٹ پر پابندی بدستور برقرار ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں میں سکولوں اورکالجوں کے طلبائ، فنکاروں، اداکاروں ، گلوکاروں، یوٹیوبرز، بلاگرز، تاجروں اورسوشل میڈیاسے وابستہ کارکنوں سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے علاقے میں انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کی وجہ سے ان کو دپیش مشکلات پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ انٹرنیٹ پر پابندی کی وجہ سے ریلوے کے مسافروں کو بھی شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔ کشمیر میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے وادی کشمیر کے مسافروں کو ٹرین کے اوقات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اورٹکٹوں کی بکنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔قابض بھارتی حکام نے5اگست کو جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور اس کو دو یونین ٹیریٹوریز میں تقسیم کئے جانے سے چند گھنٹے پہلے ہی جموںوکشمیر میں انٹرنیٹ کی تمام سروسز معطل کردی تھیں۔








