مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کر رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت سفاکانہ کاروایوں سے مقبوضہ کشمیر …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کر رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت سفاکانہ کاروایوں سے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، بھارت انسانیت سوز مظالم سے کشمیریوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے پچھلی سات دہایوں سے بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا ہے، بہادر کشمیری اپنے حق خوداردیت کے مطالبے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے، پاکستان کشمیریوں کو حق خوداردیت دلوانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔