مقبوضہ کشمیر: میں مسلسل 92ویںروز بھی کرفیو کا سلسلہ جاری

سرینگر ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہفتے کو مسلسل 92ویں روزبھی سرینگر اور دیگر قصبوں میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔ کم عمر لڑکے جنید احمد کی شہادت پر بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے ہفتے کے روز سرینگر کے علاقوں نوہٹہ، خانیار، رینہ وای، صفا کدل، مہاراج گنج، مائسمہ اور بٹہ مالو میں کرفیو اور پابندیاں مزید سخت کر …

سرینگر ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہفتے کو مسلسل 92ویں روزبھی سرینگر اور دیگر قصبوں میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔ کم عمر لڑکے جنید احمد کی شہادت پر بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے ہفتے کے روز سرینگر کے علاقوں نوہٹہ، خانیار، رینہ وای، صفا کدل، مہاراج گنج، مائسمہ اور بٹہ مالو میں کرفیو اور پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 12سالہ جنید احمد جمعہ کے روز سرینگر کے علاقے سعدہ پورہ میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو ا تھا۔ جنید کے سر میں پیلٹ لگے تھے اور وہ ہفتے کی صبح سرینگر کے صورہ ہسپتال میں چل بسا۔بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کیخلاف ہفتے کو مسلسل 92روز بھی مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ دکانیں، پٹرول پمپ، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔

Leave a Reply