اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کے خلاف بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ان کی قابض افواج کے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کا خون ناحق بہا کر بھارت ان کے حق خود ارادیت کی منصفانہ تحریک کو دبا نہیں سکتا، بھارتی …
مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کے خلاف بھارتی دہشت گردی کی مذمت ، وزیر مملکت اطلاعات، نشریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کے خلاف بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ان کی قابض افواج کے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کا خون ناحق بہا کر بھارت ان کے حق خود ارادیت کی منصفانہ تحریک کو دبا نہیں سکتا، بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے عزم سے ہار چکی ہے، پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ کشمیریوں کا بہتا خون عالمی ضمیر کے لیے ایک چیلنج ہے۔مظلوم کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ عالمی برادری بھارتی مظالم پر خاموش کیوں ہے








