سرینگر ۔ 20 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں پی ڈی پی اور بی جے پی کی اتحادی حکومت کے خاتمے کے بعدگورنر راج نافذ کردیاگیا ہے جس کا اعلان بدھ کی صبح کیاگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کویند نے مقبوضہ علاقے میں فوری طورپر گورنر راج نافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر این این ووہرا نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتی جنتا …
مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کردیاگیا
مزید خبریں
سرینگر ۔ 20 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں پی ڈی پی اور بی جے پی کی اتحادی حکومت کے خاتمے کے بعدگورنر راج نافذ کردیاگیا ہے جس کا اعلان بدھ کی صبح کیاگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کویند نے مقبوضہ علاقے میں فوری طورپر گورنر راج نافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر این این ووہرا نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی طرف سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے اور محبوبہ مفتی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے خاتمے پر مقبوضہ علاقے کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد بھارتی صدر کو گزشتہ شام اس سلسلے میں خط لکھا تھا ۔








