مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10سال بیت گئے

مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10سال بیت گئے۔

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10سال بیت گئے۔ برہان مظفروانی نے اکتوبر2010 میں 15 سال کی عمرمیں بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہدِ آزادی کا آغاز کیا۔برہان وانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے جدوجہدِ آزادی کو نیا اندازدیا۔8لاکھ بھارتی قابض فوج کی نیندیں اڑانے والے اس مجاہدِ آزادی کو8 جولائی 2016 کو شہید کر دیا گیا۔برہان مظفروانی اور ان کے2 ساتھیوں کی شہادت کی خبرپھیلتے ہی لاکھوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔برہان وانی کی شہادت کو10 سال گزر گئے، یہ دن کشمیری عوام کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔حریت رہنما برہان مظفروانی کی شہادت نے تحریکِ آزادی کشمیرکوایک نئی توانائی اورعزم سے ہمکنار کیا۔برہان وانی نے خوف، جبراوربھارتی قابض فورسزکے مسلسل دباؤ کے باوجود مزاحمت کی راہ اختیار کی۔ڈیجیٹل دور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے برہان وانی نے سماجی رابطوں کے ذرائع کو کشمیری بیانیے کے اظہار کا وسیلہ بنایا۔برہان مظفروانی اور دیگرہزاروں کشمیری شہدا کی قربانیوں کا بنیادی مقصد عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد تھا۔