سری نگر ۔ 15 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی کو بھارتی یوم آزادی کے موقع پراس وقت شدید خفت کا سامناکرنا پڑا جب پر چم کشائی والا بھارتی پرچم ان کے ہاتھوں زمین پر گر پڑا ۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بخشی سٹیڈ یم میں بھارتی یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کرتے ہوئے وزیراعلی محبوبہ مفتی نے پہلی مرتبہ ترنگا پرچم …
مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلی کو پر چم کشائی کے دوران خفت و شرمندگی کا سامنا، بھارتی پرچم زمین پرگرادیا

مزید خبریں
سری نگر ۔ 15 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی کو بھارتی یوم آزادی کے موقع پراس وقت شدید خفت کا سامناکرنا پڑا جب پر چم کشائی والا بھارتی پرچم ان کے ہاتھوں زمین پر گر پڑا ۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بخشی سٹیڈ یم میں بھارتی یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کرتے ہوئے وزیراعلی محبوبہ مفتی نے پہلی مرتبہ ترنگا پرچم لہرانے کے دوران غلط رسیاں کھینچ دیں جس کے نتیجہ میں بھارتی پرچم اوپر جانے کی بجائے نیچے زمیں پر آ گرا ۔ وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے لئے شرمندگی کے ان لمحات میں فوری طور سیکورٹی کے دو اہلکاران آگے بڑھے اور بھارت کے ترنگے کو اس وقت تک اپنے ہاتھوں میں تھامے رکھا جب تک کہ وزیراعلی محبوبہ مفتی نے پرچم کو رسمی طور پر سلامی نہ دے دی ۔ بعد ازاں جب کٹھ پتلی وزیر اعلی سلامی لینے کے لئے سٹیج سے پولیس اور پیرا ملٹری کے دستوں کی طرف آئیں تو اسی دوران جلدی میں بھارتی پرچم الٹا لہرا دیا گیا۔








