مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں نوجوانوں کی شہادت پر مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی

سری نگر ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چھ نوجوانوں کی شہادت پرمنگل کو مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علاقے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے ۔شہید نوجوانوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہارکے لیے ان کے گھر …

سری نگر ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چھ نوجوانوں کی شہادت پرمنگل کو مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علاقے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے ۔شہید نوجوانوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہارکے لیے ان کے گھر لوگوں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔