ملائیشیاءکے وزیر سیاحت محمد دین کیتاپی کا معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور ڈی ایٹ ممالک کے وزراءکے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) ملائیشیاءکے وزیر سیاحت آرٹ و کلچر محمد دین کیتاپی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری و دیگر ڈی ایٹ ممالک کے وزراءکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ملائیشیاءکا ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا۔ عشائیہ کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے اہم ممالک کی …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) ملائیشیاءکے وزیر سیاحت آرٹ و کلچر محمد دین کیتاپی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری و دیگر ڈی ایٹ ممالک کے وزراءکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ملائیشیاءکا ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا۔ عشائیہ کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے اہم ممالک کی صف میں شامل ہے،2021ءمیں ڈی ایٹ ممالک کے وزرا کی میزبانی پاکستان کرے گا۔