کوالالمپور۔17نومبر (اے پی پی):ملائیشیا کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کےنیتجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرازخمی ہو گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے ملائیشیا کے وزیر دفاع ہشام الدین حسین کی ایک ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ رائل ملائیشین ایئر فورس (آر ایم اے ایف) کا ایک طیارہ گرشتہ رات گر کر تباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو …
ملائیشیا ، فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی

مزید خبریں
کوالالمپور۔17نومبر (اے پی پی):ملائیشیا کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کےنیتجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرازخمی ہو گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے ملائیشیا کے وزیر دفاع ہشام الدین حسین کی ایک ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ رائل ملائیشین ایئر فورس (آر ایم اے ایف) کا ایک طیارہ گرشتہ رات گر کر تباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
آر ایم اے ایف نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 7 منٹ پر پینانگ ریاست میں بٹر ورتھ ایئر بیس کے رن وے کے قریب پیش آیا جس میں اُن کا ایک ہاک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نیتجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔آر ایم اے ایف کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








