ملائیشیا کی اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے چینی مارکیٹ میں مواقع بڑھانے کی کوششیں تیز

ملائیشیا کی اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے چینی مارکیٹ میں مواقع بڑھانے کی کوششیں تیز

کوالالمپور۔24ستمبر (اے پی پی):ملائیشیا نے چین کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت سے فائدہ اٹھانے اور اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے چینی مارکیٹ میں مواقع بڑھانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔شہنوا کے مطابق 15 ملائیشین نمائش کنندگان چین کے شہر ہانگژو میں جاری گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں، جہاں وہ اپنی جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تجارتی صلاحیتوں کو متعارف کرا رہے ہیں۔

نمائش میں چار سرکاری ادارے بھی شریک ہیں۔ ملائیشیا کے نمائندے ڈیجیٹل تجارت، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ سروسز، اسمارٹ ہیلتھ کیئر اور سرحد پار ای کامرس کے شعبوں میں ملک کی صلاحیتوں اور نئی مصنوعات کو اجاگر کر رہے ہیں۔ادارے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ابوبکر یوسف نے کہا کہ ایکسپو میں شرکت سے ملائیشیا کی ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ میں کاروبار وسعت دینے کے نئے مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اپنی برآمدات میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات اور ڈیجیٹل حل کا حصہ بڑھانے پر بھی توجہ دے رہا ہے۔

مزید خبریں