کوالالمپور۔17جنوری (اے پی پی):ملائیشیا نے سعودی عرب سے حج کوٹے میں اضافے کر درخواست کر دی ۔ اردو نیوز کے مطابق ملائیشیا کے دینی امور کے محکمہ نے کہا ہے کہ اس نے سعودی وزارت حج و عمرہ کو درخواست کی ہے کہ ہمارے کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کیا جائے۔ ملائیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ کوٹے میں اضافے پر ہمارے عازمین تمام ضوابط کی پابندی کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے عازمین جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ذریعہ سفر کریں گے۔