بھارت میں سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک،زخمی

نئی دہلی۔17جنوری (اے پی پی):بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں مسافربس کی گاڑی سے ٹکر سے 4 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس انسپکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ حادثہ جمعہ کی صبح آندھرا پردیش میں چتور-تھاچور ہائی وے پر گنگاساگرم علاقے کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ تصادم کے بعد مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔نجی بس …

نئی دہلی۔17جنوری (اے پی پی):بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں مسافربس کی گاڑی سے ٹکر سے 4 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس انسپکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ حادثہ جمعہ کی صبح آندھرا پردیش میں چتور-تھاچور ہائی وے پر گنگاساگرم علاقے کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ تصادم کے بعد مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔نجی بس آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے تمل ناڈو کے مدورائی جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔معمولی زخمی ہونےوالو ں کو ضلع چتورکے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تمل ناڈو کے کرسچن میڈیکل کالج ویلور منتقل کر دیاگیا ہے۔

مزید خبریں