ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد (کل) جمعہ کو پانچ روزہ دورے پر چین پہنچیں گے

پترا جایا ۔ 16 اگست (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد (کل) جمعہ کو پانچ روزہ دورے پر چین پہنچیں گے۔ملائیشیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سڑیٹجک خصوصاً سیاست، سرمایہ کاری، تجارت، زراعت، ٹیکنالوجی اور علاقائی سلامتی جیسے شعبوں میں تعاون کی بنیادوں کو مزید مستحکم کرے گا۔ مہاتیر محمد یہ دورہ چینی ہم منصب لی …

پترا جایا ۔ 16 اگست (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد (کل) جمعہ کو پانچ روزہ دورے پر چین پہنچیں گے۔ملائیشیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سڑیٹجک خصوصاً سیاست، سرمایہ کاری، تجارت، زراعت، ٹیکنالوجی اور علاقائی سلامتی جیسے شعبوں میں تعاون کی بنیادوں کو مزید مستحکم کرے گا۔ مہاتیر محمد یہ دورہ چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ خاتون اول اور خارجہ امور، صنعت و تجارت ، زراعت سمیت متعدد وزراءاس دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ مہاتیر محمد اس دورے کے دوران علی بابا گروپ کے کارپوریٹ ہیڈکوارٹرز اور زیجیانگ گیلی ہولڈنگ گروپ کے ہیڈکوارٹرز میں بھی جائیں گے۔