کوالالمپور۔ 30 جولائی(اے پی پی)2014ءمیں لاپتہ ہونے والے ملائشیئن ایئر لائن کے جہاز کے مسافروں کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تازہ ترین تفتیشی رپورٹ میں کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق لاپتہ جہاز کے مسافروں کے رشتے داروں نے تاہم یہ بتایا کہ رپورٹ میں بعض غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس تناظر میں رہنما …
ملائیشین طیارے کی گمشدگی کے حوالے سے کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی

مزید خبریں
کوالالمپور۔ 30 جولائی(اے پی پی)2014ءمیں لاپتہ ہونے والے ملائشیئن ایئر لائن کے جہاز کے مسافروں کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تازہ ترین تفتیشی رپورٹ میں کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق لاپتہ جہاز کے مسافروں کے رشتے داروں نے تاہم یہ بتایا کہ رپورٹ میں بعض غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس تناظر میں رہنما ہدایات پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔ یہ مسافر طیارہ 8 مارچ 2014 کو کوالالمپور سے چینی دارالحکومت بیجنگ جاتے ہوئے اپنی پرواز شروع کرنے کے ایک گھنٹے بعد ریڈار سکرین سے اچانک غائب ہو گیا تھا۔ اس ہوائی جہاز میں مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت کل 239 افراد سوار تھے۔








