ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

کوالالمپور ۔ 21 نومبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بھارت کی جانب سے خوردنی آئلز کی درآمد پر ٹیکس میں 15 فیصد اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کیلئے سودے 3.2 فیصد کمی کے ساتھ 2628 رنگٹ ( 633.56 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 54764 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔