ملتان، نیشنل گیمز بیس بال پنجاب کے دوسرے مرحلہ کے ٹرائلز مکمل

ملتان۔ 13 نومبر (اے پی پی):نیشنل گیمز بیس بال پنجاب کے دوسرے مرحلہ کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔35ویں نیشنل گیمز کے سلسلہ میں پنجاب بیس بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے ٹرائلز کا دوسرامرحلہ ملتان میں مکمل ہوگیا پہلے مرحلہ میں لاہور میں ٹرائلزمنعقد ہوئے تھے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب خصر افضال چوہدری کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے وہ کھلاڑی جو ان ٹرائلز میں شرکت نہ کرسکے تھے …

ملتان۔ 13 نومبر (اے پی پی):نیشنل گیمز بیس بال پنجاب کے دوسرے مرحلہ کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔35ویں نیشنل گیمز کے سلسلہ میں پنجاب بیس بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے ٹرائلز کا دوسرامرحلہ ملتان میں مکمل ہوگیا پہلے مرحلہ میں لاہور میں ٹرائلزمنعقد ہوئے تھے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب خصر افضال چوہدری کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے وہ کھلاڑی جو ان ٹرائلز میں شرکت نہ کرسکے تھے ان کو شرکت کا موقع دینے کے لیے ملتان میں ٹرائلز کا انعقادکیا گیاجس میں محمد جمیل کامران چئیرمین ٹیکنکل کمیٹی پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بطور نگران شرکت کی جبکہ خرم شہزاد بٹ اور عثمان شوکت ممبر سلیکشن کمیٹی تھے

جبکہ محمد حسن جمیل نے بطور کوچ شرکت کی ان ٹرائلز میں ملتان، دنیا پور، لودہراں ،وہاڑی ،بہاولپور، حاصل پور اور تین کھلاڑیوں نے لاہور میں شرکت نہ کی تھی ۔انہوں نے یہاں ٹرائلزمیں حصہ لیا ان ٹرائلز میں 38 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ان ٹرائلز کے مہمان خصوصی عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان تھے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان میں محمد جمیل کامران کی بیس بال کے فروغ کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ڈی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بیس بال ٹیم کا کیمپ ملتان میں لگایا جائے گا جس کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان بھرپور تعاون کرے گا۔

 

مزید خبریں