ملتان میں جاری انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہے، جہاں نوجوان کھلاڑی اپنی تکنیکی اور جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مختلف تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
ملتان ، انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ بھرپور انداز میں جاری

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):ملتان میں جاری انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہے، جہاں نوجوان کھلاڑی اپنی تکنیکی اور جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مختلف تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کیمپ کے دوران کھیلے گئے پریکٹس میچ کے بعد ہیڈ کوچ شاہد انور نے کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے ان کی کارکردگی، فیصلوں اور مجموعی کھیل کے حوالے سے رائے اور فیڈبیک بھی حاصل کیا تاکہ ان کی کھیل سے متعلق سمجھ اور تجزیاتی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ہیڈ کوچ شاہد انور نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی مہارتوں میں مزید بہتری لانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ سکلز میں مسلسل بہتری، نظم و ضبط اور سخت محنت ہی ایک کامیاب کرکٹر بننے کی بنیاد ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر وہ مستقل مزاجی اور لگن کے ساتھ محنت جاری رکھیں گے تو مستقبل میں اعلی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔








