ملتان سلطانز کا پاکستان کی نمایاں ای۔کامرس کمپنی کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کا اعلان

لاہور۔25مارچ (اے پی پی):ملتان سلطانز نے پاکستان کی نمایاں ای-کامرس کمپنی LAAMکے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ٹیم کے سرکاری ملبوسات اور گیئر کی خریداری کو آسان اور عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔اس شراکت داری کے ذریعے مداحوں کو نہ صرف ملک کے مختلف شہروں بلکہ بیرون ملک بھی ٹیم کا آفیشل سامان آن لائن دستیاب ہوگا۔ LAAMکی جدید ای-کامرس سہولیات …

لاہور۔25مارچ (اے پی پی):ملتان سلطانز نے پاکستان کی نمایاں ای-کامرس کمپنی LAAMکے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ٹیم کے سرکاری ملبوسات اور گیئر کی خریداری کو آسان اور عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔اس شراکت داری کے ذریعے مداحوں کو نہ صرف ملک کے مختلف شہروں بلکہ بیرون ملک بھی ٹیم کا آفیشل سامان آن لائن دستیاب ہوگا۔ LAAMکی جدید ای-کامرس سہولیات اور بین الاقوامی شپنگ کی سہولت کے ذریعے شائقین گھر بیٹھے آرڈر دے کر سامان حاصل کر سکیں گے۔

ملتان سلطانز کے سربراہ گوہر شاہ نے کہا کہ ٹیم کو عالمی سطح پر پہچان دلانے کیلئے مداحوں کو ملبوسات تک ہر جگہ قابل اعتماد رسائی فراہم کرنا ضروری ہے۔ LAAMکی سہولت سے یہ ممکن ہوگا اور وہ چاہتے ہیں کہ ملتان سلطانز کے رنگ فخر کے ساتھ دنیا بھر میں پہنے جائیں۔LAAMکے سی ای او عارف اقبال نے کہا کہ یہ شراکت داری کرکٹ شائقین کے لیے ایک آسان اور قابل رسائی خریداری کا تجربہ فراہم کرے گی اور مداحوں کو ٹیم کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔