تھانہ کینٹ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ عمل میں آیا جس میں اغواء، چوری اور منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ملزم کے قبصہ سےمنشیات برآمد ہوئیں۔
گوجرانوالہ،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ،اغواء، چوری اور منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار، منشیات برآمد

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 27 جولائی (اے پی پی):تھانہ کینٹ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ عمل میں آیا جس میں اغواء، چوری اور منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ملزم کے قبصہ سےمنشیات برآمد ہوئیں۔ ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے مقابلہ کے دوران اغواء، چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور منشیات فروشی ملوث و مطلوب ملزم فیضان عرف ببلی گجر کو پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی ہونے والے ایک کس ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے 560 گرام چرس اور موٹرسائیکل برآمد ہوئیں۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائن سے رپورٹ طلب کر لی،سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا ہے کہ پر امن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی بیخ کنی ناگزیر ہے.








