سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جن غیرملکیوں کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے ان کی وطن واپسی کا عمل مزید تیز کیا جائے
ویزہ ختم ہونے والے غیر ملکیوں کی واپسی جلد یقینی بنائی جائے، سی سی پی او لاہور

مزید خبریں
لاہور۔27جولائی (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جن غیرملکیوں کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے ان کی وطن واپسی کا عمل مزید تیز کیا جائے۔سی سی پی او لاہورنے ڈویژنل ایس پیز کوہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کے عمل کی خود نگرانی کریں۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران شہر بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم2005 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سی سی پی او نے بتایا کہ اب تک1918 افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ 31 افغانیوں کو خلاف ورزی پر حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے جیل منتقل کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ 56 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو تاحال ہولڈنگ سینٹرز میں رکھا گیا ہے جہاں سے ان کی روانی کے مراحل طے کیے جا رہے ہیں۔








