اسلام آباد۔ 09 جولائی(اے پی پی) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ ملتان میں بلاول بھٹو زرداری کی ریلی کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تین دن تک پیشگی نوٹس نہ دیئے جانے کی وجہ سے روکا گیا تاہم انہیں شجاع آباد بائی پاس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ پیر کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان کے نکتہ اعتراض …
ملتان میں بلاول بھٹو زرداری کی ریلی کو ضابطہ اخلاق کے مطابق تین دن تک پیشگی نوٹس نہ دیئے جانے کی وجہ سے روکا گیا، نگران وزیر داخلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 09 جولائی(اے پی پی) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ ملتان میں بلاول بھٹو زرداری کی ریلی کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تین دن تک پیشگی نوٹس نہ دیئے جانے کی وجہ سے روکا گیا تاہم انہیں شجاع آباد بائی پاس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ پیر کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر آئی جی پنجاب سے ان کی بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ہر قسم کی ریلیوں کے لئے تین دن کا پیشگی نوٹس دیا جانا ضروری ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی ریلی کے حوالے سے نوٹس نہیں دیا گیا تھا اس وجہ سے ان کی ریلی کو روکا گیا تاہم ان کے اصرار پر انہیں شجاع آباد بائی پاس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے اور اس سلسلے میں انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے تاہم یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لایا جائے گا۔








