ملکی آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال

لاہور۔16 فروری(اے پی پی) واپڈا نے ملک بھر کے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال پر مبنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میںاتوارکے روز پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کے اعداد و شمار درج ذیل رہے۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد …

لاہور۔16 فروری(اے پی پی) واپڈا نے ملک بھر کے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال پر مبنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میںاتوارکے روز پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کے اعداد و شمار درج ذیل رہے۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14400کیوسک اور اخرج 60000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد10900کیوسک اور اخراج10900کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد17000کیوسک اور اخراج45000 کیوسک جبکہ چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد13300کیوسک اور اخراج7400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔اعدادو شمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد58100کیوسک اور اخراج57000کیوسک،چشمہ میں آمد59300کیوسک اوراخراج66000کیوسک، تونسہ میں آمد 64200 کیوسک اور اخراج51600 کیوسک، پنجندمیں آمد7700 کیوسک اور اخراج 2800 کیوسک، گدوبیراج میں پانی کی آمد35300کیوسک اور اخراج 29500 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد26800کیوسک اور اخراج3000 کیوسک کوٹری کے مقام پر پانی کی آمد3200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا ۔اسی طرح تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1462.44 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.763 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1180.90 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.233 ملین ایکڑ فٹ رہا، نیز چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.087 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔علاوہ ازیں تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6 بجے کی ہے۔