ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں 5.98 فیصداضافہ

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.98 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبرکے مہینہ تک 12 لاکھ 54 ہزار 813 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.98 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.98 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبرکے مہینہ تک 12 لاکھ 54 ہزار 813 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.98 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 11لاکھ 83 ہزار957 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرکے مہینہ میں برآمدات میں 8.77 فیصد کانمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اکتوبر2020 میں 3 لاکھ 42 ہزار539 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈکی گئیں گزشتہ سال اکتوبرمیں 3 لاکھ 14 ہزار928 ملین روپے کی برآمدات ہوئی تھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں ملکی درآمدات میں اضافہ کاتناسب 4.98 فیصدرہا، جولائی سے لیکراکتوبرکے مہینہ تک 25لاکھ، 17 ہزار363 ملین روپے مالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23لاکھ،97 ہزار821 ملین روپے کی درآمدات ریکارڈکی گئیں تھیں۔ اکتوبرکے مہینہ میں ملکی درآمدات میں اضافہ کا تناسب 0.65 فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔سب سے زیادہ درآمدات پیٹرولیم مصنوعات کے شعبہ میں کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پلاسٹک میٹرئیل اورآئرن اورسٹیل کے شعبوں میں بھی درآمدات کی شرح زیادہ ہے۔