اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی جمہوریت کے ساتھ منسلک ہے۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگ میل کے حصول کے لیے ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل بہت ضروری ہے کیونکہ ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ جمہوری حکومت اپنی آئینی …
ملکی ترقی و خوشحالی جمہوریت کے ساتھ منسلک ہے،وفاقی وزیر تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی جمہوریت کے ساتھ منسلک ہے۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگ میل کے حصول کے لیے ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل بہت ضروری ہے کیونکہ ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے جا رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمروں کی حکومتوں نے ملکی سالمیت اور معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتوں نے افواہیں پھیلائیں کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرے گی لیکن ہم نے ان غیر سنجیدہ لوگوں کے بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک طاقتور آئین ہے جس کے مطابق کوئی بھی نظام میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ہر فرد سے ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔








