ملکی حالات کے پیش نظر پاکستان ریلوے میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پاکستان ریلوے میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ریلوے میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پاکستان ریلوے میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ریلوے میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے آج اپنی برتری برقرار رکھی ہے، 65ءکی جنگ میں بھی ایم ایم عالم جیسے پائلٹ تھے اور بھارت جو کل تک جشن منا رہا تھا اس کو بتایا کہ ایسا بھی ہوتا ہے لیکن ہم جنگ نہیں چاہتے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک تاریخی پریس کانفرنس کی ہے، ایک جنرل نے فوجی یونیفارم میں اچھی باتیں کی ہیں جو بھارت کو سمجھنی چاہئیں ، بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا کیونکہ مودی سرکار 5 ریاستوں میں الیکشن ہارنے کے بعد شدید مایوسی کا شکار ہے اور وہ ایسی حرکتیں کر رہا ہے، وہ جنگ کی طرف گامزن ہے ، اگر جنگ ہوئی تو عالمی جنگ سے بھی ہولناک ہو گی کیونکہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھی بات کہی ہے، جنگ شروع کرنا آسان ہے اور ختم کرنا آسان کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں، ہم صلح کی بات کرتے ہیں لیکن اگر جنگ ہوئی تو یہ پاکستان اور ہندوستان کی آخری جنگ ہو گی، یہ ضروری نہیں ہے کہ اس کے اثرات صرف پاکستان اور بھارت تک محدود رہیں بلکہ پڑوسی ممالک کو بھی اس کی ہولناکیوں سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان ریلوے میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ، ہم تیار ہیں ، آفیسرز کی اتوار کی چھٹی بھی ختم کر دی ہے، ہم فوج کے ساتھ رابطہ میں ہیں، فوج کو جس طرح کی ضرورت ہوئی ہم تیار ہیں، پورا ریلوے الرٹ ہے، ہم نے نہ صرف ریلوے میں ایمرجنسی نافذ کی ہے بلکہ ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہے، شارٹ نوٹس پر ریلوے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave a Reply