ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں پہلی سہ ماہی کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 460.72ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.77فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میںدرآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 460.72ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.77فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میںدرآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 528.79ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،ستمبرمیں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 152.49ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 13.80فیصدکم ہے،گزشتہ سال ستمبرمیں درآمدات پرمال برداری اخراجات کاحجم 173.55ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا، اگست میں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 151.61ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جوستمبرمیں بڑھ کر152.49ملین ڈالرہوگیا۔