اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران 1.426 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جون 2020 کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 18.886 ارب ڈالرکی سطح پرتھا، جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.13 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.754 ارب ڈالرتھا۔ 18 دسمبر2020 کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.313 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس …
ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران 1.426 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران 1.426 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جون 2020 کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 18.886 ارب ڈالرکی سطح پرتھا، جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.13 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.754 ارب ڈالرتھا۔ 18 دسمبر2020 کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.313 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.21 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.096 ارب ڈالرہے۔موجودہ حکومت کے دورمیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر5.832 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ہواہے، مالی سال 2018-19 کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 14.481 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جو دسمبر2020 میں 20.313 ارب ڈالرکی سطح پرپہنچ چکاہے۔








