ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں11 کروڑ 54 لاکھ ڈالرزکا اضافہ

کراچی۔ 28 نومبر (اے پی پی) ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 11 کروڑ 54 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوا تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی ہوئی اور مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر میں اضافہ رہا۔ جمعرات کو اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 15نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 46 کروڑ 23 …

کراچی۔ 28 نومبر (اے پی پی) ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 11 کروڑ 54 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوا تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی ہوئی اور مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر میں اضافہ رہا۔ جمعرات کو اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 15نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 46 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز کی سطح سے بڑھ کر 15ارب57کروڑ77لاکھ ڈالر پرپہنچ گئے، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر24کروڑ2لاکھ ڈالرز بڑھ گئے اور یہ ذخائر 8ارب44کروڑ21لاکھ ڈالرز کی سطح سے بڑھ کر 8 ارب68کروڑ23لاکھ ڈالرزپر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر12کروڑ48لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 7ارب2کروڑ2لاکھ ڈالرز کی سطح سے نیچے گر کر6ارب89کروڑ54لاکھ ڈالرز پر ریکارڈ کئے گئے ۔

مزید خبریں