اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمہ کے لیے پاکستان تمام تر اقدامات کر رہا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں …
ملکی سالمیت و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمہ کے لیے پاکستان تمام تر اقدامات کر رہا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور یہ بات بالکل واضح ہے کہ ملکی سالمیت و خودمختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سپر پاورز کے ساتھ تعلقات استوار کر کے یا اپنی آبادی اور بھاری ہتھیاروں میں اضافے سے خطے پر اپنی بالادستی قائم نہیں کر سکتا۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارت کو کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کسی بڑے فیصلے کی توقع نہیں تھی لیکن ہم نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہوئے پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔








