اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیرتجارت انجنیئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملکی سول اور فوجی قیادت نے ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے موثر اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور مجموعی طور …
ملکی سول اور فوجی قیادت نے ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے‘ خرم دستگیر خان
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیرتجارت انجنیئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملکی سول اور فوجی قیادت نے ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے موثر اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور مجموعی طور پر دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ محکمہ انسداد دہشتگردی کو چاروں صوبوں میں فعال کردیا گیا ہے جو دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔









