اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یوم مئی محنت کشوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے والوں کی یاددلاتا ہے ، ملکی معاشی استحکام کو آگے بڑھانے میں محنت کشوں کا کردارنہایت اہم ہے ۔سی ڈی اے ملازمین سمیت محنت کشوں کے تمام جائز مطالبات کا پوراکرنااور نظام کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم ہر …
ملکی معاشی استحکام کو آگے بڑھانے میں محنت کشوں کا کردارنہایت اہم ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یوم مئی محنت کشوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے والوں کی یاددلاتا ہے ، ملکی معاشی استحکام کو آگے بڑھانے میں محنت کشوں کا کردارنہایت اہم ہے ۔سی ڈی اے ملازمین سمیت محنت کشوں کے تمام جائز مطالبات کا پوراکرنااور نظام کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم ہر صورت میں ملازمین کے مسائل حل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سی ڈی اے مزدور یونین اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ،تقریب سے ممبر قومی اسمبلی ملک ابراراحمد ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان ،آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔








