ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا‘ فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشت گرد مارے گئے‘ آئی ایس پی آر اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، اتوار کو ایف سی بلوچستان نے …
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا‘ فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشت گرد مارے گئے‘ آئی ایس پی آر
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، اتوار کو ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا اور فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کاہان ڈیرہ بگٹی، اچھ،چھتر اور مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں کے چار کیمپ تباہ کر دیئے، فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشت گرد مارے گئے، گزشتہ دو روز کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا گیا جبکہ دو سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارودقبضہ میں لے لیا گیا جو تربت میں دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہونا تھا۔اسی طرح اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میںآپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے 14مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔








