ملک بھر میں بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) ملک بھر میں بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، عوام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں مظالم پر بھارت کیخلاف سراپا احتجاج تھے، وفاقی درالحکومت میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے ریلی نکالی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہراہ دستور پر ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) ملک بھر میں بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، عوام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں مظالم پر بھارت کیخلاف سراپا احتجاج تھے، وفاقی درالحکومت میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے ریلی نکالی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہراہ دستور پر ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شرکاءشریک تھے ،شرکاءنے ہاتھوں میں کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے، شرکاءنے بازووں پر کالی پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں، شرکاءکشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا تے رہے۔ ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماﺅں مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، سینیٹر فیصل جاوید، افتخار درانی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ آج کا سیاہ دن بھارتی حکمرانوں کی اس سیاہ سوچ کے خلاف احتجاج ہے بھارتی سوچ جمہوریت اور انسانیت کی نفی ہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس سیاہ سوچ کا انجام بھی سیاہ ہو گا۔ پوری دنیا کو پیغام جارہا ہے کہ پوری دنیا بھارت کی یک طرفہ پالیسی کے خلاف ہے بھارت کے کشمیر میں مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے ،یہ آواز دبے گی نہیں یہ تحریک اس وقت تک رکے گی نہیں جب تک کشمیر بنے گا پاکستان۔

مزید خبریں