اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران اب تک 99 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین کے قطرے پلائے گئے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 16 دسمبر سے پولیو …
ملک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران اب تک 99 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین کے قطرے پلائے گئے، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران اب تک 99 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین کے قطرے پلائے گئے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 16 دسمبر سے پولیو کیخلاف ملک گیر مہم کے دوران اب تک 99 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جاری مہم میں دو لاکھ 65 ہزار سے زائد پولیو ورکرز نے گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر 39.52 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ نے اپنے متعلقہ صوبوں میں 16 دسمبر کو پولیو مہم کا افتتاح کیا تھا جو اس بات کا غماز ہے کہ حکومت پاکستان ملک سے پولیو کو جڑ سے اکھاڑنے کی خواہاں ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم اس وائرس سے درپیش سنجیدہ چیلنجوں اور اس کے ملکی معیشت اور صحت پر اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ہم نے پولیو کے مکمل خاتمے کو ترجیحی بنیادوں پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔








