ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,523 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 2 سو 85 روپے کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,523 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,523 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 2 سو 85 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,523 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 2 سو 85 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,305 روپے اضافے کے بعد 401,030 روپے سے بڑھ کر 402,335 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 367,624 روپے سے بڑھ کر 368,821 روپے ہوگئی۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 97 روپے کمی کے بعد 7,797 اور دس گرام چاندی کی قیمت 83 روپے کمی کے بعد 6,684 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,454 ڈالر سے بڑھ کر 4,468 ڈالر ہو گئی۔








