بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سرگودھا کے 1 لاکھ 95 ہزار مستحقین کو جون۔جولائی کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع سرگودھا کے ایک لاکھ 95 ہزار مستحقین کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سرگودھا سمیرا نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں 195,000 رجسٹرڈ مستحق خواتین نےبےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جون- جولائی 2026کی تازہ ترین قسط کی ادائیگیاں وصول کر لی …

سرگودھا ۔ 27 جولائی (اے پی پی):بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع سرگودھا کے ایک لاکھ 95 ہزار مستحقین کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سرگودھا سمیرا نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں 195,000 رجسٹرڈ مستحق خواتین نےبےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جون- جولائی 2026کی تازہ ترین قسط کی ادائیگیاں وصول کر لی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیرا نےبتایا کہ حال ہی میں جاری ہونے والی قسط کے تحت ہر مستحق خاتون کو 14,500 روپے ادا کیے گئے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سرگودھا میں 80,000، بھلوال میں 15,000، بھیرہ میں 15,000، کوٹ مومن میں 10,000 اور ساہیوال، سلانوالی اور شاہپور میں سے ہر ایک میں 25,000 خواتین کو ادائیگیاں کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرگودھا ضلع میں بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ مستحقین کی کل تعداد 214,000 ہے جن میں سے 180,000 خواتین اب تک اپنی ادائیگیاں وصول کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مستحقین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ سمیرا نے کہا کہ ڈیجیٹل والیٹ اکاؤنٹ سسٹم کے تحت سم (SIM) کی تقسیم کا عمل جاری ہے اور اس کام کا تقریباً 99 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے۔