اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کے دوران 294 افراد، 138 گھروں، 11 دکانیں، دو ہوٹلز ،226 موٹر سائیکلوں اور 77 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 13 مشکوک افراد اور 27 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کے دوران 294 افراد، 138 گھروں، 11 دکانیں، دو ہوٹلز ،226 موٹر سائیکلوں اور 77 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 13 مشکوک افراد اور 27 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 294 افراد، 138 گھروں، 11 دکانیں، دو ہوٹلز ،226 موٹر سائیکلوں اور 77 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 13 مشکوک افراد اور 27 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔
مزید برآں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکار-15‘‘ پر فوری اطلاع دیں۔








